Thread Reader
Dr E.U.K 🩺💉

Dr E.U.K 🩺💉
@Doctorkhan6666

Sep 23, 2022
5 tweets
Twitter

گزشتہ روز ایمرجنسی میں ایک 4 سالہ بچی کو لایا گیا، جس نے ہائیڈروجن پر آکسائیڈ کو کولڈ ڈرنک سٹنگ STING سمجھ کر پی لیا. ہائیڈروجن پر آکسائیڈ، پریزرویٹو Preservative کے طور پر دودھ میں استعمال کیا جاتا ہے جو کہ دودھ کو خراب ہونے سے بچاتا ہے.اور یہ زیادہ تر حلوائی یا بیکری والے

استعمال کرتے ہیں. ہائیڈروجن پر آکسائیڈ ایک Corrosive agent ہے اور مزید یہ پیٹرولیم کی طرح Volatile ہوتا ہے اس لیے Corrosive agent ہونے کہ وجہ سے یہ جس سطح پر بھی لگتا ہے اسے جلا دیتا ہے مطلب آنکھوں میں جانے سے آنکھ کی سوزش، پینے سے یہ خوراک کی نالی کی سوزش اور معدے میں سوزش کر
دیتا ہے اور Volatile ہونے کی وجہ سے یہ سانس کے ساتھ سانس کی نالی اور پھیپھڑوں میں نمونیا کا سبب بنتا ہے اور اس کے علاوہ خون کے ذریعے یہ دماغ تک پہنچ جاتا ہے جس سے بچے کو جھٹکے لگتے ہیں اور کومہ میں چلا جاتا ہے اور اس زہر کا کوئی تریاق ایجاد نہیں ہوا. زرا سی بے احتیاطی کی وجہ سے
ہنستی کھیلتی بچی کومہ کی حالت میں پہنچ گئی، بات کا مقصد صرف یہ ہے کہ ہمیں یعنی بڑوں کو پتا ہوتا ہے کہ کیا چیز کھانے پینے کی ہے اور کیا چیز زہریلی ہے، بچوں کو اس کا پتہ نہیں ہوتا ہے بچے معصوم ہوتے ہیں اس لیے ایسی تمام چیزیں جو زہریلی ہوں ان پر زہر کا لیبل لازمی لگائیں اور بچوں کی
پہنچ سے دور رکھیں، زندگی میں احتیاط بہت ضروری ہے ورنہ پچھتاوے کے سوا کچھ نہیں بچتا، شکریہ اپنا اور اپنے اردگرد لوگوں کا خیال رکھیں جزاک اللّہ خیر کثیرا
Dr E.U.K 🩺💉

Dr E.U.K 🩺💉

@Doctorkhan6666
MBBS/Phd Medicine شکر الحمدللہ میں مسلمان ہوں اور میرا مذہب انسانیت کا درس دیتا ہے
Follow on Twitter
Missing some tweets in this thread? Or failed to load images or videos? You can try to .