Thread Reader
Moona Sikander

Moona Sikander
@Moona_sikander1

Jan 19, 2023
5 tweets
Twitter

تصوّف کا ایک نُکتہ حضرت اِبراہیم علیہ السّلام نے جن چار پرندوں کو ذَبح کِیا ان میں سے ہر پرند ایک بُری خصلت میں مشہور ہے مثلاً: '' مور کو اپنی شکل و صورت کی خوبصورتی پر گھمنڈ رہتا ہے اور مُرغ میں کثرتِ شہوت کی بُری خصلت ہے اور گدھ میں حِرص اور لالچ کی بُری عادت ہے اور کبوتر 👇

کو اپنی بُلند پروازی اور اونچی اُڑان پر نَخوَت و غرور ہوتا ہے'' تو ان چاروں پرندوں کے ذَبح کرنے سے ان چاروں خصلتوں کو ذَبح کرنے کی طرف اِشارہ ہے کہ: '' چاروں پرند ذَبح کیے گئے تو حضرت اِبراہیم علیہ السّلام کو مُردوں کے زندہ ہونے کا منظر نظر آیا اور ان کے دِل میں نُورِ اطمینان 👇
کی تجلّی ہوئی۔جس کی بدولت انہیں نفسِ مطمئنہ کی دولت نصیب ہو گئی'' تو جو شخص یہ چاہتا ہے کہ اس کا دِل زندہ ہو جائے اور اس کو نفسِ مطمئنہ کی دولت نصیب ہو جائے اس کو چاہیے کہ: '' مرغ ذَبح کرے یعنی شہوت پر چُھری پھیر دے اور مور کو ذَبح کرے یعنی اپنی شکل و صورت اور لِباس کے گھمنڈ 👇
کو ذَبح کر ڈالے اور گدھ کو ذَبح کرے یعنی حِرص اور لالچ کا گلا کاٹ ڈالے اور کبوتر کو ذَبح کرے یعنی اپنی بُلند پروازی اور اونچے مرتبوں کے غرور و نَخوَت پر چُھری چلا دے۔اگر کوئی ان چاروں بُری خصلتوں کو ذَبح کر ڈالے گا تو اِن شاءاللّہ تعالیٰ وہ اپنے دِل کے زندہ ہونے کا منظر اپنی 👇
آنکھوں سے دیکھ لے گا اور اس کو نفسِ مطمئنہ کی سرفرازی کا شرف حاصل ہو جائے گا۔ '' ( واللّہ تعالیٰ اعلم ) ( تفسِیر جمل،جِلد ۱،صفحہ ۳۲۸،پارہ ۳،سورۃ البقرۃ،آیت:۲٦۰ ) #نمود_عشق #موناسکندر
Moona Sikander

Moona Sikander

@Moona_sikander1
ایک پاکستانی جسے پاکستان سے عشق ہے اور ہر اس انسان سے بھی جو میرے ملک کو ایک عظیم ملک بنانے کے لیے کام کرے
Follow on Twitter
Missing some tweets in this thread? Or failed to load images or videos? You can try to .