Thread Reader
Shams Khattak

Shams Khattak
@Sh_am_92

Mar 2, 2023
19 tweets
Twitter

"پٹواری" دو ہزار سترہ یا اٹھارہ کی بات ہے میں لاہور میں تھا تو وہاں ایک کٹر پٹواری سے دوستی ہو گئی اکثر و بیشتر سیاسی معاملات پر گرما گرم بحث بھی ہو جاتی لیکن دوستی بھی تھی تو جب میں فارغ ہوتا وہ مجھے لاہور گھمانے لے جاتا ایک دفعہ مجھے کہنے لگا کہ ۔۔۔ 1)👇

آج میں نے تم کو ایک خاص اور تاریخی جگہ دکھانی ہے میں بھی خوش ہوگیا کیونکہ مجھے تاریخی جگہیں دیکھنے اور تاریخ سے خاصی دلچسپی ہے اور لاہور ایک تاریخی شہر ہے تو یہی سوچ کر میں نے اس کے ساتھ جانے کی حامی بھری خیر کُچھ وقت تک لاہور کی مختلف سڑکوں پر گھمانے کے بعد ۔۔۔ 2)👇
مجھے پرانے لاہور کی گلی میں لے گیا اُس جگہ کا مجھے نام نہیں معلوم مگر اتنا یاد ہے کہ اُس جگہ کے سامنے ایک پرانے دور کا ریلوے اسٹیشن ہے اور اس علاقے کی گلیوں میں ہزاروں کے حساب سے پرانے دور کی دکانیں ہیں جہاں لوگ اپنے دادا پردادا کے دور سے کاروبار کر رہے ہیں 3)👇
وہاں مختلف تنگ گلیوں میں گھمانے کے بعد ایک جگہ اُس نے گاڑی روکی اور کہا کہ ہماری منزل آگئی اُس وقت جب میں نے اُسکے چہرے پر نظر دوڑائی تو وہ کافی پرجوش لگ رہا تھا اُسکی آنکھوں میں خوشی کی وجہ سے خاص چمک تھی اور گھنی مونچھوں کے پیچھے مسکرا رہا تھا مجھے حیرت ہوئی ۔۔ 4)👇
اور اپنے آس پاس نظر دوڑائی تو سوائے پرانے طرز کی دکانوں کے کچھ نظر نا آیا جبکہ میں اس کے ساتھ یہ سوچ کر آیا تھا کہ شاید یہ مجھے مغل دور یا کم از کم انگریزوں کے دور کی کوئی عمارت وغیرہ دکھائے گا اب مجھے اُس پر باقاعدہ غُصّہ آنے لگا کیونکہ وہ مجھے کوئی تاریخی عمارت ۔۔۔ 5)👇
دکھانے کے بجائے پرانے لاہور لے آیا جہاں پرانی دکانوں کے علاوہ کچھ بھی نہیں تھا ۔ میں نے جھلا کر اُس سے پوچھا کہ یار تم مجھے تاریخی جگہیں دکھانے کے بہانے لائے ہو جبکہ یہاں تو صرف پُرانی دکانوں کے علاوہ کچھ بھی نہیں ؟ اُس نے معنی خیز نگاہوں سے میری طرف دیکھا اور ۔۔۔ 6)👇
ہاتھ سے سامنے والے دکان کی طرف اشارہ کر کے کہا کہ "یہ ہے لاہور کی سب سے تاریخی عمارت"۔ میں نے سر گھما کر جب اُس دکان کی طرف دیکھا تو مجھے اُس دکان میں کوئی خاص بات نظر نہیں آئی وہ دکان بھی اُس علاقے کی دوسری قدیم دکانوں کی طرح ایک چھوٹی سی دکان تھی جو ۔۔۔۔۔ 7)👇
اُس وقت میرے اندازے کے مطابق پانچ مرلے کی ہوگی اِس سے پہلے کہ میں مزید اُس سے کُچھ پوچھتا اُس نے خود ہی کہا کہ اس دکان کے اوپر لکھا ہوا نام غور سے پڑھ لو تو سمجھ آجائے گی کہ یہ کونسی تاریخی جگہ ہے خیر ، میں نے قریب جا کر جب اُس کے نام کو غور سے دیکھا تو ۔۔۔۔ 8)👇
ایک موٹی سی گالی میرے ذہن میں آئی جو میں دیتے دیتے رہ گیا دکان کے اوپر لکھا تھا "اتفاق فاؤنڈری" اُس نے میرے چہرے کے تاثرات سے اندازہ لگاتے ہوئے مجھے متاثر کرنے کی غرض سے خود ہی کہنا شروع کر دیا کہ "یہ میاں صاحبان پر اللہ کا خاص فضل و کرم ہے کہ اُنہوں نے اس سات مرلے کی ۔۔۔۔۔ 9)👇
چھوٹی سی دکان (جس کے اوپر انکا تین کمروں پر مشتمل ایک فلیٹ تھا)، سے اپنا کاروبار شروع کیا اور آج اربوں ڈالر کے کاروبار کے مالک ہیں پانچ براعظموں میں اُنکا کاروبار پھیلا ہوا اور رائے ونڈ میں جاتی اُمراء کے نام سے 1700 ایکڑ یا 33 ہزار کنال پر مشتمل ایک وسیع و عریض ۔۔۔۔ 10)👇
رہائش کے مالک ہیں وغیرہ وغیرہ" مجھے متاثر کرنے کی خاطر وہ ایک ہی سانس میں بے تکان بولتا چلا گیا جبکہ اُس وقت میرے ذہن میں بہت گندی گالیاں گونج رہی تھی لیکن دوستی کی وجہ سے اُس کو زبان تک نا لایا اُس کا جوش دیکھ کر لگ رہا تھا کہ یہ میاں صاحبان کی کامیابی نہیں بلکہ۔۔۔۔ 11)👇
اُسکے ابّا حضور کی کامیابیاں ہوں خیر ، جب اُس نے اپنی تقریر ختم کی تو میں جواباً عرض کیا کہ یہ میاں صاحبان پر اللہ کا نہیں بلکہ ضیاء الحق اور جنرل جیلانی کا فضل و کرم تھا جس کی وجہ سے اُن کو آپکا اور میرا ملکی خزانہ لوٹنے کا موقع ملا اور اتنی کامیابی حاصل کی 12)👇
ورنہ اسی علاقے میں اس جیسی اور اس سے اچھی ہزاروں دکانیں ہیں جو اپنے آباء واجداد کے وقت سے یہ کاروبار کر رہے ہیں اُنکو یہ کامیابیاں کیوں نہیں ملی وہ آج اربوں ڈالر کے کاروبار کیوں نہیں کر رہے اُنکے پانچ براعظموں میں کاروبار کیوں نہیں پھیلے ہوئے اُنکی آج جاتی امراء ۔۔۔ 13)👇
جیسی سینکڑوں ایکڑ پر مشتمل رہائش گاہیں کیوں نہیں اُنکے بچے آج لندن ایون فیلڈ جیسے مہنگے ترین فلیٹس میں کیوں نہیں رہتے ؟ میں نے اُس کے ضمیر کو جھنجھوڑنے کی بھرپور کوشش کی لیکن اپنے ضمیر کے جاگنے کے خوف سے فوراً بول پڑا کہ تم یوتھیے میاں صاحبان کی ترقی سے جلتے ہو 14)👇
تمہیں اُن کی ترقی ہضم نہیں ہوتی وغیرہ وغیرہ مجھے سمجھ آگئی کہ کسی پٹواری کو سمجھانے سے بہتر ہے کہ میں اُسی "اتفاق فاؤنڈری" کی بوسیدہ دیواروں سے اپنا سر ٹکراوں اور میاں صاحب سے پوچھوں کہ آخر کونسی نسل تیار کی ہے جن پر لوجِکس کا اثر ہوتا نہ کسی دلیل کو مانتے ہیں 15)👇
آخر تنگ آکر میں نے پوچھ ہی لیا کہ بھائی آخر میاں صاحبان نے آپ لوگوں پر کونسا جادو کیا ہے کہ کوئی دلیل کوئی لاجک آپ لوگوں پر اثر نہیں کرتی ؟ کمال ڈھٹائی سے فرمایا کہ "میاں صاحب ایک نشے کا نام ہے" یہ سن کر بے اختیار میرے منھ سے نکل گیا کہ ایسے ہر سستے نشے پر لخ دی لعنت✋🏿 16)👇
اِس سے پہلے کہ بات گالم گلوچ اور ہاتھا پائی تک پہنچتی میں وہاں سے کھسک گیا اُس کو وہیں چھوڑ کر ٹیکسی پکڑ کر واپس آگیا اور راستے میں سوچتے ہوئے اس نتیجے پر پہنچا کہ پٹواری ایک کیفیت کا نام ہے اِس کیفیت کا نہ تو تعلیم کُچھ بگاڑ سکتی ہے نہ ہی کوئی دلیل، اِس کیفیت میں۔۔۔ 17)👇
آپکی سوچنے سمجھنے کی صلاحیت سلب ہوجاتی ہے عقل مفقود ہوجاتی ہے چاہے وہ کوئی عام پٹواری ہو یا پھر کوئی دانشور اِس لیے دوستوں! پٹواریوں کو سمجھانے اور جواب دینے پر اپنی قوت صرف کرنے سے بہتر ہے کہ اپنی تمام توانائیاں اپنے کپتان کے نظریات اور ویژن پر صرف کریں جس کے نصیب ۔۔۔ 18)👇
ہدایت ہوگی وہ خود ہی سیدھے راستے پر آجائے گا اور فلاح پا لے گا ورنہ ایسے بند عقل لوگوں کو پیغمبر بھی نہیں سمجھا سکے تھے ہم اور آپ کیا چیز ہیں ۔ خیر اندیش ۔ شمس خٹک
Missing some tweets in this thread? Or failed to load images or videos? You can try to .