Thread Reader
Roy Mukhtar Ahmad

Roy Mukhtar Ahmad
@RoymukhtarRoy

Sep 23, 2022
19 tweets
Twitter

" پاکستان کے اصل دشمن " قائد اعظم محمد علی جناح سے لے کر بھٹو کے دور تک ، پاکستان میں بے شمار خرابیاں رہی ہوں گی مگر اس دوران ہمیں مالی کرپشن کہیں نظر نہیں آتی رشوت ، کمیشن ، کک بیکس ،حصے وغیرہ عام نہیں تھے معاشرہ بھی اتنی غلیظ نہیں ہوا تھا کہ راشی ،کمیشن خور اور کرپٹ افراد ⬇️

کو عزت دینے لگ جائے جیسا کہ آج کا معاشرہ ہو چکا ہے اخلاقی اقدار کچھ نہ کچھ باقی تھیں پھر مرد مومن حضرت ضیاء الحق صاحب کا سنہری دور آیا موصوف خالصتاً امریکی ایجنٹ تھے نماز اللہ کیلئے پڑھتے مگر دعا امریکہ کے حق میں مانگا کرتے تھے ضیاء الحق نے پاکستان کو چار سوغاتیں ایسی دیں کہ ⬇️
جہنوں نے اس ملک کی بنیادیں ہلا دیں ایک ملا ازم ، دوسرا وہابیت ، تیسرا ہیروئن ،کلاشنکوف کلچر اور چوتھا اور سب سے خطرناک شریف خاندان ! امریکی ڈالروں پہ پیڈ جہاد کرنے والے مولویوں نے اس ملک سے حقیقی اسلام کو یوں غائب کیا کہ آج کہیں نظر ہی نہیں آتا ہے انتہا پسند مذہبی جماعتیں اس ⬇️
ملک کا امن کھا گئیں اور شریف خاندان نے اس ملک کی معیشت کو برباد کر دیا شریف خاندان نے بڑے پیمانے پر نا صرف یہ کہ مالی کرپشن کا آغاز کیا بلکہ ساتھ ہی اخلاقی اقدار کو تباہ کرنا بھی شروع کر دیا شریف خاندان نے اپنی کرپشن ہضم کرنے کیلئے سب سے پہلے پولیس اور انتظامیہ کو کرپٹ کرنا ⬇️
شروع کیا پاکستان سے ڈھونڈ ڈھونڈ کر اپنے گرد کرپٹ افسران اکٹھے کئے پھر جب ان کی کرپشن کی بازگشت میڈیا تک پہنچی تو صحافی اور میڈیا ہاؤسز خریدنے شروع کئے اس حوالے سے سلیم صافی کا بیان ریکارڈ پر ہے کہ پاکستان میں لفافہ صحافت کا آغاز شریف خاندان نے کیا یہ صحافی پیسے اور پلاٹ لے کر⬇️
شریف خاندان کیلئے بیانیہ بناتے اور انہیں عوام میں ہیرو بنا کر پیش کرتے پھر جب کچھ مخالفین نے رنگ میں بھنگ ڈالا تو بات احتساب کے اداروں تک پہنچی ، اب انہیں خریدا گیا پھر ججز خریدنے کی رسم ڈالی گئی اور ملک قیوم ، سعید الزماں صدیقی ، ارشد ملک سمیت سینکڑوں معلوم و نامعلوم ججز ⬇️
خریدے گئے اور ججز کی خریداری کا نیک کام جسٹس مرحوم رفیق تارڑ لعنت اللہ علیہ نے انجام دیا اور پھر ایک کے بعد ایک ادارہ شریف خاندان کی کرپشن بچانے یا پکڑنے کے چکر میں خود کرپٹ ہوتا چلا گیا ظلم کی انتہا یہ کہ اپنے پالتو صحافیوں کے ذریعے کرپشن کو معاشرے میں نارملائز کر دیا گیا ⬇️
لوگوں نے کرپشن کو بڑا جرم سمجھنا ہی چھوڑ دیا اور آج کی صورتحال سب کے سامنے ہے شریف خاندان کی سب سے بڑی سیاسی مخالف پیپلز پارٹی تھی مگر بینظیر بھٹو ان کی طرح آغاز میں کرپٹ نہیں تھی اس کے پاس صحافی ، ججز اور افسران خریدنے کے پیسے نہیں تھے وہ پنجاب میں ان کا مقابلہ نہیں کر پا رہی ⬇️
تھی۔ پھر مرد حر حضرت آصف علی زرداری نے بینظیر کو سمجھایا کہ اگر ہمیں شریف خاندان کا مقابلہ کرنا ہے تو ہمیں بھی کرپشن کرنا ہو گی پیسہ بنانا ہو گا اور سیاسی انتقام میں آکسفورڈ گریجویٹ بینظیر اندھی ہو گئی اور پھر کرپشن کا وہ تیز رفتار مقابلہ شروع ہوا کہ الامان الحفیظ ! پاکستان کی⬇️
چولیں ہل گئیں اور پھر یہ دو خاندان ایک دوسرے پر کرپشن کے مقدمے بناتے رہے لوٹتے رہے پھر مشرف آ گیا یہ صاحب بھی امریکی فرمائش پر افغان اور امریکہ وار میں سہولت کار کے طور پر لائے گئے موصوف نے کافی اچھے کام بھی کئے مگر جو سب سے برا کام کیا وہ سیاسی طور پر دفن ہوتے ان دونوں کرپٹ ⬇️
خاندانوں کو این آر او دینا تھا یہ اتنا بڑا جرم ہے کہ جس کی سزا پوری قوم آج تک بھگت رہی ہے مشرف صاحب بھی بھگت رہے ہیں اور ان شاءاللہ ان کی آخرت اسی گناہ کے بدلے برباد ہو گی یہ خاندان پھر پاکستان پہ مسلط ہوئے اور پہلے سے بھی زیادہ لوٹ مار شروع کر دی اسٹیل ملز اور پی آئی اے جو ⬇️
مشرف دور میں منافع میں تھے اچانک برباد ہونا شروع ہو گئے قریب تھا کہ یہ دونوں خاندان پاکستان کو ٹکڑوں میں بانٹ کر کھا جاتے عمران خان آ گیا ان کا کھیل خراب ہو گیا اور پھر یہ سب اور ان کے حمایتی عمران خان کے خلاف اکٹھے ہو گئے کل تک جو سب آپس میں ایک دوسرے کے جانی دشمن تھے وہ کرپشن⬇️
بچانے کیلئے ایک ہو گئے عمران خان حکومت میں آیا تو انہیں فکر پڑ گئی کہ ہم مارے جائیں گے اور یہ پہلے دن سے سازشوں میں مصروف ہو گئے آخر انہیں امریکی تعاون اور مقامی اسٹیبلشمنٹ کی مدد سے عمران خان کو نکالنے کا موقع ملا اور نکال دیا پھر وہ گھناؤنا کھیل شروع ہوا کہ جو ابھی تک جاری⬇️
ہے۔ ان سب چوروں نے مل کر ڈھائی ہزار ارب کے کرپشن کے کیسز معاف کروا لیے ہیں ، اور اس کیلئے ان کا ساتھ کس نے دیا ہے ؟ ان سب نے کہ جن پہ یہ پچھلے تیس سال سے انویسٹ کرتے آ رہے ہیں سب سے زیادہ کرپٹ جرنیل ، پھر ججز ، پھر میڈیا اور پھر کرپٹ بیوروکریسی اور بدقسمتی سے وہ جاہل عوام بھی⬇️
کہ جو کرپشن کو برا نہیں سمجھتی اور ابھی تک ان کے نعرے لگاتی ہے بجلی کے ناجائز بلوں نے سب کی چیخیں نکلوا دی ہیں مگر کچھ بے غیرت عوام ابھی تک ان کا ساتھ دینے سے باز نہیں آ رہے جس ملک میں سعد رضوی اور مولوی الیاس جیسے جاہلوں کی پوجا ہوتی ہو وہاں پر شریف اور زرداری خاندان کو ⬇️
پسند کرنے والے کیوں نہیں ہوں گے ؟ اور اب این آر او ٹو مکمل ہو چکا ہے مریم نواز باہر جانے والی ہے اسحاق ڈار اور نواز شریف واپس آنے والے ہیں پاکستان مکمل طور پر تباہ ہونے والا ہے معیشت آئی ایم ایف کے پاس جا چکی ہے، حالات بگڑیں گے تو آپ کو ایٹمی ہتھیار سرنڈر کرنا پڑیں گے یہ جو ⬇️
سات لاکھ فوج ہے یہ بیٹھ کر نئے ترانے سنا کرے گی اور عوام کو دھمکی آمیز کالوں سے ڈرایا کرے گی عمران خان پتہ نہیں کس کا انتظار کر رہا ہے ؟ پاکستان ختم ہو رہا ہے اور آپ پاکستان کی تاریخ جو شاید اب کوئی اور لکھے گا اس میں پڑھیں گے کہ پاکستان حاصل کرنے کیلئے لاکھوں لوگوں نے ⬇️
قربانیاں دیں مگر پاکستان ختم کرنے کیلئے ایک شریف خاندان ہی کافی ثابت ہوا اور چند غدار جرنیل اور ججز ان کے ساتھ شامل تھے اس تاریخ کو بدلنا ہے تو آج اٹھنا ہو گا شریف خاندان پاکستان کیلئے ناسور ہے پاکستان کی تباہی کی ہر وجہ ان سے شروع ہوتی ہے اور یہ پاکستان کے اصل دشمن ہیں ⬇️
آپ جتنی چاہیں تحقیق کر لیں پاکستان کی بربادی کی ہر داستان کے پیچھے آپ کو شریف خاندان ہی ملے گا عمران خان سے سیاسی اختلافات اگر ہیں تو وہ بعد میں نبھائے جا سکتے ہیں پہلے پاکستان کو شریف خاندان سے آزاد کروا لو وقت ہاتھ سے نکلا چلا جا رہا ہے !!!!!
Roy Mukhtar Ahmad

Roy Mukhtar Ahmad

@RoymukhtarRoy
Cambridge teacher, blogger, journalist, Motivational speaker #Team_pak_Army, Content writer, respect for all mankind،💐علی امام منستو منم غلام علی
Follow on Twitter
Missing some tweets in this thread? Or failed to load images or videos? You can try to .