Thread Reader
Political Scientist

Political Scientist
@Analyst_RMS

Nov 25, 2022
6 tweets
Twitter

فیض کو دھچکا بھی کب لگا جب کیرئیر کی انتہا پر تھا اور ایک قدم پر منزل تھی پانامہ سے اقامہ بھی نکلوا لیا نوازشریف کو نااہل بھی کروا دیا ججز بھی اپنے نیب ججز کو ڈرا دھمکا کر نوازشریف کو اندر بھی کروا دیا شوکت صدیقی کو نکلواکر تین سال کی محنت بھی بچا لی کپتان بھی مسلط کروا لیا 👇

اپنادس سال کامنصوبہ کامیابی سے رننگ میں بھی لےآیابظاہرسب ٹھیک اورپلان کےمطابق چل رہاتھاکپتان کاایک ایک حریف جھوٹے کیسز میں اندر باہر ہوتے رہے کپتان کی راہ کے ایک ایک کانٹے اپنی پلکوں سے چنے کبھی کسی سیاسی ایشو پر کپتان کو خراش تک نہیں آنے دی کپتان کے لئے پارلیمنٹ بھی خود چلائی 👇
مگر ایک منصوبہ انسان بناتا ہے اور ایک منصوبہ خالقِ کائینات کا ہوتا ہے کپتان کی اندھا دھند سپورٹ کے باوجود کپتان بذاتِ خود نہیں چل سکا کپتان نے اپنی نااہلی کے سبب معیشت کا بیڑا غرق کیا سیاست کا بیڑا غرق کیا پاکستان کو عالمی تنہائی کا شکار کیا ستر سال کی تاریخ کا سب سے بڑا قرض 👇
بھی لے لیا گیا مگر پاکستان مفلوک الحال ہو گیا بالآخر ڈاکٹرائن کے ماسٹر مائینڈ کو اپنے ہاتھوں سے کپتان کی بلی دے کر اُسے اقتدار سے محروم کرنا پڑا جنہیں نکالاگیاتھا اقتدار انہی کو دینا پڑا یہ دس سالہ منصوبہ میں پہلا دھچکا تھا مگر شوقِ جنوں بھی کوئی چیز ہے جس نے ہمت نہیں ہارنے دی 👇
ایک بار پھر نئے ولولے کے ساتھ کپتان پر جُوا کھیلنا شروع کیا کپتان کے ذریعے نت نئی سازشیں لانگ مارچ کی دھمکیاں اپنے ہی محکمے کو غدار کہلوایا کپتان سے گالیاں دلوائیں کہ شاید کسی طرح خواب شرمندہ تعبیر ہو سکے ایک بار مدمقابل پھر وہی نوازشریف تھا جو اس دیرنیہ خواب کےسامنےدیوارِ چین 👇
بن کرکھڑاتھاجس کے ایک فیصلے نے کہ اس بار آرمی چیف سب سے سینئر موسٹ بندہ ہو گا چکوال گروپ کا سارا خواب چکنا چور کر دیا میرے خیال میں فیض سب بھول جائے گا مگر سامنے کھڑی منزل کے یوں چھن جانے کی کڑواہٹ زندگی بھر نہیں بھولے گا قسمت تو دیکھئے ٹوٹی کہاں کمند دوچار قدم جب لبِ بام رہ گیا
Political Scientist
Liberal political commentator and traveler,My other Id is @RMS_PK
Follow on Twitter
Missing some tweets in this thread? Or failed to load images or videos? You can try to .