Thread Reader
Twitter

اللہ غریق رحمت و برکت فرمائے کہ ہمارے اکنامکس کے پروفیسر صاحب نے سود کے بارے بہت واضح اور آسان بات بتائی کہ "جو بھی بغیر محنت کے پیسے سے پیسہ کمایا جائے وہ سود ہے اور جو بھی محنت سے پیسے سے پیسہ کمایا جائے وہ منافع ہے" ان کا یہ جملہ بھی آج تک ذہن پر نقش ہے کہ

"اسلام نے اچھائی اور برائی کے بیچ ایک لائن لگادی ہے اس لائن کے اس طرف انسانیت کا فائدہ دوسری طرف نقصان ہے اور جس چیز میں انسانیت کا نقصان ہے اسے بحکم ربی حرام کردیا گیا ہے" سبحان اللہ یعنی اللہ کے حکم کو اللہ کا حکم سمجھ کر عمل کریں گے تو ایک طرف بندگی بجا لانے کا ثواب
دوسری جانب انسان کو اور انسانی معاشروں کو اس کا فائدہ پہنچے گا ،یہ فائدہ وقتی نہیں بلکہ دیرپا ہوگا۔۔۔ دنیا میں بھی فائدہ اور آخرت میں بھی ۔۔۔۔۔ پھر بھی بالفرض کسی وجہ سے دنیا میں نقصان ہو بھی جائے تو ابدی زندگی یعنی آخرت تو کما ہی لی۔۔۔۔۔ اسلام بغیر محنت کے پیسے سے پیسہ کمانے
کو انسانیت پر ظلم سمجھتا ہے یہ نہ صرف خود انسان کے لئے مفید نہیں بلکہ جس اجتماعی نظام میں اس کا استعمال ہوگا یہ اسے تباہ و برباد کردے گا اب یہ انسانوں اور معاشرے کے اجتماعی ذمہ داروں کا فیصلہ ہے کہ وہ اپنےاللہ کاحکم سمجھ کر انسانیت کے فائدے کا غیرسودی نظام اپنے لئےنافذ کریں یا
محض دنیاوی فائدے ہی کے حصول کے لئے سودی نظام کو متروک کرکے انسانی خوشحالی کا سفر کریں بہرحال یورپ بھی دنیاوی فائدے کے لئے ہی غیرسودی نظام معیشت کی جانب گامزن ہے تو کیوں نہ ہم حکم ربی کے آگے سرنگوں ہوں اور دنیا و آخرت دونوں کمالیں #ش_ع #سودی_نظام_معیشت_نامنظور @Shehbaz Sharif
@Ishaq Dar @Shehbaz Sharif حکومت کی جانب سے اس سلسلے میں پیشرفت تیز ہونی چاہئے نوے کی دہائی میں جماعت اسلامی کے ساتھ وعدہ شکنی کے بعد جتنی ذلت و رسوائی آپ کی جماعت اور نواز خاندان نے دیکھ لی ہے وہ بھی ایک سبق ہے کہ سود پر سٹے آرڈر لےکر اللہ اور سولؐ سے جنگ مول لی تھی۔اب یہ نہ ہو۔۔۔
شاذیہ عبدالقادر ⚖️
vote 4 Tarazo | writer | Mother of 5 | Teacher @ muhsinat college | Social Worker | IT | Kashmiri | Old account (2011-2018) | Sjogren's survivor |
Follow on Twitter
Missing some tweets in this thread? Or failed to load images or videos? You can try to .