Thread Reader
Adeel Sarfraz

Adeel Sarfraz
@AhmedASarfraz

Mar 18, 2023
6 tweets
Twitter

فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس بنا میدان جنگ ! عمران خان کی آمد سے قبل جوڈیشل کمپلیکس کے ارد گرد سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات دیکھ کر یوں لگ رہا تھا آج کارکنان کا وہاں تک پہنچنا ناممکن ہے مگر زمان پارک لاہور میں عمران خان کے گھر میں توڑ پھوڑ کی خبروں نے صورتحال یکسر بدل دی1/6

پولیس عمران خان کیساتھ آنے والے اکثر کارکنان کو روکنے میں کامیاب تو ہو گئی مگر کچھ ایسے بھی تھے جو تمام تر رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے جوڈیشل کمپلیکس تک پہنچ گئے اور نعرہ تکبیر بلند کر کے نہتے کارکنان پر آنسو گیس کے شیل پھینکنے والے سیکورٹی اہلکاروں کو بھاگنے مجبور کر دیا2/6
کارکنان کیجانب سے بھاری پتھراؤ کی زد میں صحافی بھی آئے جو اپنی جان بچانے کی تگ و دو میں کنٹینرز کو پھلانگتے ہوئے کچھ فاصلے پر جا کر کھڑے ہو گئے مگر کہانی یہاں ختم نہیں ہوتی،وہ سیکورٹی اہلکار جو اب ایک جانب اکٹھا ہو کر پُرسکون ماحول میں دور سے کارکنان پر شیل برسا رہے تھے3/6
انکی مشکلات میں اضافہ تب ہوا جب ٹی وی اسکرینوں پر زمان پارک کی صورتحال دیکھ کر عام شہری جن میں مرد خواتین اور بچے بھی شامل تھے اپنے گھروں سے نکل آئے اور پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ شروع کر دیا۔ قسمت کے مارے پولیس اہلکاروں کو ناصرف پتھراؤ کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا4/6
ہوا کا رخ تبدیل ہونے کے باعث کارکنان پر پھینکے جانے والے آنسو گیس کے شیلز کا دھواں بھی واپس پولیس اہلکاروں کو ہی متاثر کرنے لگا۔اس تمام تر صورتحال میں ایک پل ایسا بھی آیا جب آنسو گیس کے باعث مجھے سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا اور گاڑی تک پہنچتے پہنچتے سانس اکھڑ سی گئی 5/6
تب اچانک ایک پولیس اہلکار جس کی اپنی حالت ناگفتہ بہ تھی اس نے مجھے ناصرف سہارا دیا بلکہ اپنی پانی کی بوتل مجھے تھما دی تب ہی اچانک پی ٹی آئی کی ایک خاتون کارکن بھاگتی ہوئی میری طرف آئیں،آنکھوں میں پانی ڈالا اور اپنے بیگ سے ایک فیس ماسک نکال کر دی6/6
Missing some tweets in this thread? Or failed to load images or videos? You can try to .